بوریوالا، پولیس کا چھاپہ،بین الا ضلاعی منشیات فروش گروہ کا رکن کار سمیت گرفتار ،سینکڑوں لیٹر شراب اور چرس بر آمد

اتوار 24 ستمبر 2017 19:32

بوریوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) پولیس کا چھاپہ،بین الا ضلاعی منشیات فروش گروہ کا رکن کار سمیت گرفتار ،سینکڑوں لیٹر شراب اور چرس بر آمد ،دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے تحصیل کچہری کے عقب میں واقع عزیز آباد میں نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر منشیات فروش رضوان عرف DC کو اس و قت گر فتا ر کر لیا جب وہ اپنے ساتھیوں عمران عرف دانی وغیرہ کے ہمراہ منشیات لے کر دیگر شہروں میں سپلائی کے لئے جا رہا تھا، پولیس کو دیکھتے ہی عمران وغیرہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،کار کی تلاشی پر اس میں سے شراب کے بھرے ہوئے 20کین جن میں 300لیٹر شراب تھی اور 320گرام چرس بر آمد کر لی گئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :