کراچی پیکج کے دوران انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائیگی،محمد زبیر
صوبہ میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں اصافے کو یقینی بنایا جائے ،پیکج کے 25 ارب کی شمولیت سے وفاق کی جانب سے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونے والی رقم 75 ارب ہوجائے گی،گورنر سندھ
اتوار 24 ستمبر 2017 21:20
(جاری ہے)
گورنر سندھ پہلے غریب نواز فٹبال گرائونڈ گئے اور اس کا معائنہ کیا۔ گورنر سندھ کو بتایا گیا کہ کراچی کی چیمپئن ٹیم غریب نواز فٹبال کلب اس میں اپنے میچز کھیلتی ہے۔
گورنر سندھ نے بعد ازاں مانک گورنمنٹ سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ کو بتایا گیا کہ اس اسکول میں تعمیرات اور بہتری کی پابندی ہے جوکہ کسی نجی شخص کی جانب سے عدالت سے لی گئی ہے۔ گورنر سندھ نے 1849 میں شانتی نگر میں قائم کی جانے والی چار مینار مسجد کا دورہ بھی کیا جس کا افتتاح پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل خواجہ ناظم الدین نے کیا تھا ۔ انہوں نے شانتی نگر میں صحت و صفائی کی مجموعی صورتحال کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس میں بہتری کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ گورنر سندھ نے سندھی پاڑہ میں شاہ لطیف گرامر اسکول میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانتی نگر میں فراہمی و نکاسی آب کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس ضمن میں صوبائی حکومت ، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر متعلقہ اداروں سے بات کریں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت منتخب نمائندوں کا نصب العین ہونا چاہئیے کیونکہ انہیں عوام کے مسائل کے حل کے لئے منتخب کیا گیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں انہیں اس دورے کی دعوت دی گئی تھی جو کہ انہوں نے فوری طور پر قبول کرکے یہاں آنے پر رضامندی دے دی تھی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شانتی نگر کی قدیم بستی میں سہولیات کا فقدان نہایت افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاقی محاصل کا 60 فی صد صوبوں کو دیا جاتا ہے 2013 میں وفاقی محاصل 1900 ارب تھے جو کہ اس سال میں بڑھ کر 3500 ارب ہوگئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ اب صوبوں کے پاس ترقیاتی کاموں کے لئے 2013 کے مقابلہ میں دگنی رقم دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، آمدورفت کی سہولیات میں بہتری کے لئے وفاق یہ رقم صوبوں کو دیتا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے گورنر سندھ کی شانتی نگر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی آمد سے علاقے کے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاثر کے برعکس گورنر صاحب نے یہاں آکر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے کہیں اور کسی بھی جگہ جانے کے لئے تیار ہیں۔ اس موقع پر یونین کمیٹی کے چیئرمین غلام اکبر موریجو نے گورنر سندھ کو بتایا کہ شانتی نگر کراچی کو جنم دینے والی آبادیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی علاقہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ نکاسی آب کی صورتحال بھی نہایت ابتر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوسی کے 11 محلوں میں سے صرف 2 کو لیز دی گئی ہے جبکہ باقی 9 آبادیاں بغیر لیز کے ہیں۔#مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.