پاکستان ، سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی

اتوار 24 ستمبر 2017 22:21

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیف سلیکٹر انضمام الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ 10،9 سال میں کالے بادل چھٹ گئے اور ملک میں کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، نجم سیٹھی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔واضح رہے کہ قومی ٹیم آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے دبئی پہنچ چکی ہے، گرین شرٹس 28 ستمبر کو ابو ظہبی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 6 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچز اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :