ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی اور مراعات سے جوتوں کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے، پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

پیر 25 ستمبر 2017 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) جوتے تیار کرنے والی صنعت کیلئے ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی اور مراعات سے جوتوں کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم ای) کے مطابق مالی سال 2014-15ء میں جوتوں کی برآمد سے 131 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ 2016-17ء میں برآمدات 95 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن نے صنعت کیلئے ہنرمند افرادی قوت کی دستیابی کیلئے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹویٹ) کے سیکٹر سپورٹ پروگرام (ایس ایس پی) کے تحت پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بھیڑ یا بکری کی کھال سے اب 13 تا 14 جوڑے جوتے تیار کئے جا رہے ہیں جبکہ قبل ازیں 7، 8 جوڑے جوتے تیار ہوتے تھے۔ پی ایف ایم اے کے حکام نے کہا ہے کہ ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی اور دیگر برآمدی ممالک سے بہتر مقابلہ کیلئے مراعات کی فراہمی سے جوتوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :