پھلوں کی برآمدات میں اگست کے دوران 56 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

پیر 25 ستمبر 2017 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) اگست 2017ء کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 56 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2017ء کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 30.3 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2017ء کے دوران پھلوں کی برآمد سے 19.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح جولائی کے مقابلہ میں اگست 2017ء کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 55.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :