سعودی عرب میں دوران ملازمت زخمی کارکن کو 50 فیصد زر اعانت ملے گا، گوسی

پیر 25 ستمبر 2017 12:39

سعودی عرب میں دوران ملازمت زخمی کارکن کو 50 فیصد زر اعانت ملے گا، گوسی
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) سعودی جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس (گوسی) نے کہا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے والے ہرکارکن کے قیام اور سفر کے اخراجات ادارہ برداشت کرے گا اورکارکن کو 50 فیصد زراعانت ملے گا۔

(جاری ہے)

آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ یہ زراعانت میڈیکل رپورٹ وصول ہونے کے بعد ادا کیا جائے گا جسکی زیادہ سے زیادہ مالیت3500 ریال ہو گا تاہم اگر کارکن نے میڈیکل رپورٹ پر اعتراض کیا تو ایسی حالت میں اسے مقدمہ کی سماعت کے دوران اپنے قیام اور سفر کے جملہ اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے۔

مستقل بنیادوں پر معذورہونے کی صورت میں مذکورہ زخمی کو اس کے وطن واپس بھجوا دیا جائے گا جبکہ کارکن کی ہلاکت کی صورت میں اس کی میت وطن بھجوانا ، تکفین ، غسل اور میت کو سفر کے قابل بنانے پر آنے والے جملہ اخراجات گوسی ادا کرے گا۔