میری زندگی میں تمام خواتین اہم ہیں،شاہ رخ خان

پیر 25 ستمبر 2017 13:54

میری زندگی میں تمام خواتین اہم ہیں،شاہ رخ خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میری زندگی میں تمام خواتین میرے لئے اہم ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار شاہ رخ خان جنہیں ووگ میگزین کی طرف سے بہترین انٹرٹینر کا ایوارد دیا گیا ہے نے کہا ہے کہ میری زندگی میں شامل تمام خواتین میرے لئے اہم ہیں چاہے وہ میری ماں ہوں ،بیوی ،بیٹی ،بہن اور وہ تمام خواتین جن کے ساتھ میں نے کام کیا ہے اور وہ اس ایوارڈ کو خواتین کے نام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے بھی ایک خاتون کا ہاتھ ہے، وہ خواتین کا بہت احترام کرتے ہیں اور معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان فلمساز آنند ایل رائے کی فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ،فلم میں شاہ رخ بونے کے کردار میں نظر آئیں گے۔فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :