ناورے ،ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل سلواکیا کے نام

سلواکیا کے پیٹر ساگن نے 267کلومیٹرز کا فاصلہ6گھنٹے ،28 منٹ میں طے کر کے کامیابی حاصل کی

پیر 25 ستمبر 2017 14:17

ناورے ،ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل سلواکیا کے نام
ناروے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) ناروے میں ہونے والے ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل سلوواکیا کے پیٹر ساگن نے جیت لیا ، انہوں نے لگاتار تیسری بار عالمی چیمپئن شپ پر قبضہ جمایا ۔

(جاری ہے)

ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے فیصلہ کن روز تمام شرکا ٹائٹل پر قبضہ جمانے کیلئے پر جوش نظر آئے ۔سب نے ایک دوسرے پر برتری کیلئے خوب زور لگایا ۔ سلوواکیا کے سائیکلسٹ پیٹر ساگن نے شاندار فارم کو جاری رکھا ۔ انہوں نے 267 کلو میٹر کا فاصلہ 6 گھنٹے ، 28 منٹ اور 11 سیکنڈز میں طے کر تیسری بار ورلڈ چیمپئن شپ جیتی،، ریس میں دوسری پوزیشن،، ناروے کے الیگزینڈر اور تیسری آسٹریلیا کے مائیکل نے حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :