پولیس نے مارچ کے بعد دہشت گردی کی7 حملے ناکام بنائے،میئرلندن صادق خان کا دعویٰ

پیر 25 ستمبر 2017 14:26

پولیس نے مارچ کے بعد دہشت گردی کی7 حملے ناکام بنائے،میئرلندن صادق خان ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) برطانوی دارالحکومت لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے رواں سال مارچ کے بعد سے اب تک دہشت گردی کے ساتھ حملے ناکام بنائے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے صادق خان نے جماعت کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پولیس کے بجٹ میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کمپنیوں کو بھی انتہا پسندانہ مواد سے نمٹنے کے لیے مزید اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔اخبار گارڈین کے مطابق صادق خان نے کہا کہ رواں سال مارچ کے بعد اب تک برطانیہ میں دہشت گردی کے چار حملے ہوئے جب کہ 7 حملوں کو ناکام بنایا گیا۔رواں ماہ لندن کے پولیس چیف نے ایک بیان میں دعوی کیا تھا کہ پولیس نے پچھلے چند ماہ کے دوران دہشت گردی کی کم سے کم چھ سازشیں ناکام بنائی ہیں۔