مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے‘وزیرتعلیم

زبانی دعوئوں کے بجائے عملی کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں ان شاء اللہ جلد تمام مسائل حل ہونگے‘بیرسٹر افتخار علی گیلانی

پیر 25 ستمبر 2017 14:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) وزیر تعلیم و ایم سی ڈی پی بیر سٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے‘ محکمہ تعلیم سمیت مختلف محکمہ جات میں مہاجرین کے کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ‘ حکومت مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہیں ‘کیمپوں کے اندر سڑکوں ،گلیوں اور دیگر مسائل کے لیے بلا تخصیص کوششیں کررہی ہیں‘ زبانی دعوئوں کے بجائے عملی کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں ان شاء اللہ جلد تمام مسائل حل ہونگے‘ ان خیالات کااظہار انہوںنے گذشتہ روز آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کے امیر نشاد احمد بٹ اور چیف آرگنائزر حمزہ شاہین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘ اس موقع پر اے پی آر سی کے رہنمائوں نے وزیر تعلیم کو مہاجرین کے مسائل بارے آگاہ کیا جس پر وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ مہاجرین جموںوکشمیر 1989ء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ‘بیر وزگاری کے خاتمے اور پڑھے لکھے افراد کو ان کا حق دینے کے لیے این ٹی ایس کی بنیاد رکھی ‘ پڑھے لکھے افراد ہی جدید معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں ‘این ٹی ایس کا نفاذ آزادکشمیر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کے باعث میرٹ پر پڑھے لکھے لوگ بھرتی ہوئے ‘قبرستان کے مسئلے سمیت سڑکوں ، گلیوں اور دارلحکومت میں ایک عرصے سے پانی کے مسئلے پر بھی قابو پانے کے لیے کوشش کی جارہی ہیں ‘حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :