بھارت سے تین سالوں میں 28ارب 81کروڑ مالیت کے ٹماٹر،پیاز خریدے گئے

قیمتی زرمبادلہ بچانے کی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ،اپنے کسانوں کو فائدہ دینے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے سبزیاں منگوائی جارہی ہیں

پیر 25 ستمبر 2017 17:31

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) بھارت سے تین سالوں میں 28ارب 81کروڑ روپے مالیت کے ٹماٹر اورپیاز خریدے گئے تاہم اب قیمتی زرمبادلہ بچانے کی حکمت عملی مرتب کی گئی جس کے تحت اپنے کسانوں کو فائدہ دینے کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے سبزیاں منگوائی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

2014میں جولائی سے نومبر تک بھارت سے 11ارب 36کروڑ روپے کے ٹماٹر اور پیاز خریدے گئے ، سال 2015میں 9 ارب 58کروڑ 32لاکھ روپے کی زرعی اجناس بھارت سے منگوائی گئیں جبکہ 2016میں 7ارب 91کروڑ 65لاکھ روپے کے پیاز اور ٹماٹر منگوائے گئے تھے ۔

بتایاگیا ہے کہ پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت کودور کرنے کیلئے بلوچستان سے پیاز اور ٹماٹر منگوائے جارہے ہیں،نومبر میں سندھ سے ٹماٹر منگوائے جائیں گے جبکہ ملک کے دوسرے حصوں سے بھی ٹماٹر اورپیاز منگوائے جائیں گے جس سے قلت دور کرنے میں مدد ملے گی۔۔

متعلقہ عنوان :