نوازشریف کی فوج اور عدلیہ کو نیچا دکھانے کی سازش ناکام ہوگی،چودھری شجاعت
ماڈل ٹاؤن قتل عام کے مجرم شہبازشریف، ثناء اللہ کوسزائیں ملیں توآئندہ کسی بیگناہ شہری کو خون میں نہلانے کی جرات نہیں ہو گی۔چودھری پرویزالٰہی کا چودھری ظہورالٰہی شہید کی برسی پر خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 25 ستمبر 2017 17:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہر جگہ گو نواز گو ہو رہا ہے، مسجد نبوی میں بھی چور چور کے نعرے لگ گئے اس سے زیادہ اور کیا بے عزتی ہو سکتی ہے، انہیں اپنا نہیں تو اپنے مرحوم والد کا ہی خیال کرنا چاہئے، نوازشریف نے تو اپنی بیٹی کو بھی نہیں معاف کیا، جعلی دستاویزات پر اس کے دستخط کروا لیے اور پھر کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ اور فوج دو ایسے ادارے ہیں جن پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے لیکن نوازشریف نے ان دونوں اداروں کو بدنام کرنے کی بہت کوشش کی، سپریم کورٹ پر آفرین ہے کہ وہ ساری چیزیں بڑے حوصلے کے ساتھ برداشت کر رہی ہے، میں آج پیشگی کہہ رہا ہوں کہ نئے دن آنے والے ہیں اور حالات جلد تبدیل ہو جائیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے برسی کے شرکا کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چودھری ظہورالٰہی کی شہادت پر تمام مخالفین اکٹھے ہو گئے اور ہمارے خاندان کی سیاست کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر اس مقصد میں ناکام رہے جس کا ثبوت آپ سب کی یہاں موجودگی ہے، پچیس سال سے ن لیگ حکومت میں ہے پھر بھی ان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، خود ہی میچ کرواتے ہیں لیکن اس میں اور جہاں بھی جاتے ہیں چور چور کے نعرے لگتے ہیں، ایسی دولت اور حکمرانی کا کیا فائدہ جس میں عزت ہی نہ رہے، شہبازشریف چھوٹو گینگ سمجھتا ہے کہ ان کو ماڈل ٹاؤن کے 14 شہیدوں کے خون کی سزا نہیں ملے گی، مجھے اللہ تعالیٰ پر یقین ہے اس لیے میں کہتا ہوں کہ شہبازشریف اور ان کے حواریوں کو رانا ثناء اللہ اور سابق آئی جی پولیس سمیت ایسی سزا ضرور ملے گی کہ تاریخ یاد رکھے گی، اللہ کی قدرت دیکھیں کہ اب سارا ٹبر ہی چور ہو گیا ہے، نوازشریف کی اپنی تقریریں ہی ان کے خلاف گواہی بن رہی ہیں، اس خاندان نے کبھی کوئی کام ایسا نہیں کیا جو عام اور غریب آدمی کیلئے ہو، کسانوں اور غریبوں سے انہوں نے نوالہ تو چھین ہی لیا اب بیس ہزار سرکاری سکول بند کر کے تعلیم بھی چھین لی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چین میں 48کروڑ روپے فی کلومیٹر اور بھارت میں 25کروڑ فی کلومیٹر بننے والی جنگلہ بس انہوں نے لاہور میں ایک ارب دس کروڑ اور اور اسلام آباد میں 2 ارب روپے فی کلومیٹر میں بنائی، ورلڈ بینک کی رپورٹ میں ہے کہ شہبازشریف نے پنجاب کا 63 فیصد بجٹ صرف لاہور پر لگایا ہے جس سے باقی صوبہ محرومی کا شکار ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ نوازشریف بار بار کہہ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا انہیں آج تک سمجھ نہیں آئی کہ کرپشن، غریب عوام کا خون چوسنے اور ظلم کرنے کی بنا پر نکالا گیا بلکہ عوام نے تو شریف خاندان کو دلوں سے نکال دیا ہے، شریف خاندان اور ان کے حواریوں نے ملک کو لوٹا اور اپنا خزانہ بڑھایا، گجرات شہر کا حال پہلے سے بھی برا ہے، یہاں اربوں روپے ”خرچ“ کیے گئے تاکہ بارش میں کشتیاں چلائی جائیں، ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے، ن لیگ نے 25 سال حکومت کی لیکن آج تک ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی آج بھی ملک میں 4ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال ہے، نوازشریف اپنا سارا پیسہ باہر لے جا چکے ہیں اور ان کے پنے ارکان اسمبلی بھی رو رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہو گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میرا دل کہہ رہا ہے کہ آئندہ برس جب ہم چودھری ظہورالٰہی شہید کی برسی پر دوبارہ اکٹھے ہوں گے تو پاکستان کے حالات تبدیل ہو چکے ہوں گے کیونکہ جب دھڑن تختہ ہوتا ہے تو ایک دم ہوتا ہے، عوام کی ان ظالم حکمرانوں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ جائے گی، لہٰذا آپ سے اپیل ہے کہ ووٹ دیتے وقت اپنے اور پرائے کا خاص خیال رکھیں۔ اس موقع پر چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار ہیں، چودھری ظہورالٰہی نے جمہوریت کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔ سردار آصف نکئی، ریاض اصغر چودھری، سعادت نواز اجنالہ، ڈاکٹر زین علی بھٹی، چودھری طاہر ترکھا، امتیاز رانجھا، چودھری مقصود گجر، چودھری عبداللہ یوسف، خالد اصغر گھرال، رحمن نصیر، پرویزاختر پگانوالہ، مخدوم بابر، ذوالفقار پپن، حق نواز سنگلہ اور دیگر مسلم لیگی رہنما سٹیج پر موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین کے بھی قد آور پوسٹر لگائے گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.