ایف بی آر کا دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انکم ٹیکس ‘سیلز ٹیکس رجسٹریشن کاآڈٹ کرنے کااصولی فیصلہ

پیر 25 ستمبر 2017 18:42

ایف بی آر کا دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انکم ٹیکس ‘سیلز ٹیکس رجسٹریشن ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) ایف بی آر نے دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انکم ٹیکس ‘سیلز ٹیکس رجسٹریشن کاآڈٹ کرنے کااصولی فیصلہ کیا ہے اس مقصد کیلئے با قاعدہ طور پر نظام اور اسکے متعلق قوانین بھی متعارف کروائے کام کرنے جارہا ہے ‘اس سے پہلے دنیا میں کبھی بھی ٹیکس پیئر رجسٹریشن کا آڈٹ نہیں ہوا‘اگر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس منصوبہ میں کامیاب ہو گیا تو یہ دنیا کیلئے رول ماڈل ثابت ہوگا‘اس نظا م کی تیاری کیلئے قائم کی جانیوالی کمیٹیوں کی نگرانی چیئر مین ایف بی آر طارق محمود پاشا خود کرینگے ‘اس نظام کو متعارف کروانے کا مقصد یہ ہے کہ جعلی انوائسز اور جعلی ریفنڈز کے اجراء کیساتھ ساتھ دوسری کئی طرح سے ہونیوالی ٹیکس چوری کو روکا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :