Live Updates

حضرت فاروق اعظم نے ایک مثالی حکومت قائم کرکے دکھائی ، شیخ شہزاد یونس

آج ہمارے حکمران اسلامی اصولوں کو نظر اندازکر کے اتنے کمزور ہوگئے ہیں کہ ٹرمپ سمیت کرزئی مودی ہر طرف سے ان کودھمکیاں مل رہی ہیں ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف

پیر 25 ستمبر 2017 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حضرت فاروق اعظم نے ایک مثالی حکومت قائم کر کے دکھائی تھی اور اسلامی اصولوں پر عمل کرکے وہ قوت حاصل کی کہ اس وقت کی سپرپاور بھی ان کے زیر نگیں آگئیں جبکہ آج ہمارے حکمران اسلامی اصولوں کو نظر اندازکر کے اتنے کمزور ہوگئے ہیں کہ ٹرمپ سمیت کرزئی مودی ہر طرف سے ان کودھمکیاں مل رہی ہیں اور وہ ان کو منہ توڑ جواب دینے کے بجائے معذرت خوانہ رویہ اختیار کر کے اپنی صفائیاں پیش کرنے میں لگے ہوئے ہیںانہوں نے کہا کہ امریکہ ڈرون حملے کررہا ہے ورکنگ بانڈی پر ہندوستان آئے دن حملے کر کے نہتے شہریوں کو شہید کررہا ہے اور ہمارے حکمراں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیںاسلامی اصولوں کی پامالی کااس سے بڑا ثبوت کیا ہو گا کہ آج سینیٹ میں ایک نااہل اور کرپٹ شخص کو پارٹی کا صدر بنانے کا بل پاس کر لیا گیا ہے، اس بل کی منظوری سینیٹ کیلئے ایک بدنما داغ ہے۔

(جاری ہے)

نا اہل شخص پارٹی کا کبھی بھی سربراہ نہیں ہو سکتا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات