کپتان سرفراز احمد کے بعدہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی سری لنکا کے خلاف کرکٹ سیریز کو مشکل قرار دیدیا

پیر 25 ستمبر 2017 19:43

کپتان سرفراز احمد کے بعدہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی سری لنکا کے خلاف کرکٹ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی پاکستان اور سری لنکا کے مابین یو اے ای میں ہونے والی کرکٹ سیریز کو مشکل قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم ہمارے لیے آسان حریف نہیں ہوگی،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے یو اے ای میں ہورہا ہے جس کے لیے قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا سری لنکا سے سیریز کے حوالے سے کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ایک یا دو نئے کھلاڑی اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کریں گے اور سری لنکا ہمارے لیے آسان حریف نہیں ہوگی،مکی آرتھر نے کہا کہ مصباح اور یونس کے بعد پاکستان ٹیم میں ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، ٹیم میں فی الحال فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں اور یاسر شاہ نے بھی بھرپور پریکٹس کی ہے،کپتان سرفراز احمد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے سرفراز احمد بطور کپتان پہلے ٹیسٹ میں ہی بہترین کپتان ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :