خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وارجاری ،صوبہ بھر میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 34تک پہنچ گئی

پیر 25 ستمبر 2017 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وارجاری ہیں،صوبہ بھر میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 34تک پہنچ گئی ،پشاور سمیت دیگر ہسپتالوں میں تاحال 276مریض زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق کے ٹی ایچ میں مزید ایک اور شخص دوران علاج جاں بحق ہو گیا ہے، تہکال کے علاقے غریب آباد کا رہائشی مزمل خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج تھا ،ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1148 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران 195 افراد میں ڈ ینگی سے کی تشخیص ہوئی ، ہسپتالوں میں 68نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 109مریض ہسپتالوں سے صحت یاب ہو کر گھروںکو گئے ۔ پشاور سمیت دیگر ہسپتالوں میں تاحال 276مریض زیر علاج ہیں۔ صوبہ بھر میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 34تک پہنچ گئی ۔

متعلقہ عنوان :