خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں صورت حال پہلے سے بہتر ہے،شہرام ترکئی

تحریک انصاف کا ایجنڈا تعلیم اور صحت میںیفارمز ہیں، صحت عامہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،وزیرصحت خیبرپختونخوا

پیر 25 ستمبر 2017 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں صورت حال پہلے سے بہتر ہے، تحریک انصاف کا ایجنڈا تعلیم اور صحت میںیفارمز ہیں، صحت عامہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھائیں،کمزورطبقے کو ہیلتھ کارڈ مل رہے ہیں،ہر کام میرٹ پر کیا،صحت کے شعبہ میں پچانوے فیصد نوکریوں کو مکمل کیا،ایم ٹی آئی ایکٹ کو نافذ کرکے اسپتالوں کو خود مختار کیا،وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نوشیروان برکی ہیلتھ کے تین شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں ان پر تنقید زیادتی ہے،نوشیروان برکی صوبائی حکومت کو مفت خدمات دے رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ایجنڈے کو تمام مکتبہ فکر کی تائید حاصل ہے،پریس کانفرنس کا مقصد قیاس آریوں کو ختم کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :