روہنگیا مسلمانوں پر مظالم عالمی اداروں کے کر دار پر سوالیہ نشان ہے ، بر ما کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ،مولانا عبداللہ جتک

مولانافض الرحمن نے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر برما کے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھاکر عالم اسلام کی ترجمانی کی ، نائب امیرجے یو آئی بلوچستان

پیر 25 ستمبر 2017 20:10

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی نا ئب امیر مولاناعبد اللہ جتک نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم عالمی اداروں کے کر دار پر سوالیہ نشان ہے بر ما کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے مولانا فضل الر حمن نے پارلیمنٹ میں برمی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھا کر عالم اسلام کی ترجمانی کی ہے،عوام کی خدمت جمعیت کا نصیب العین ہے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلے ہماری سیاست کا محورہے جمعیت نے اپنے دور اقتدارمیںریکارڈ ترقیاتی کا م کراوئے ہیں ان خیالات کا اظہار کلی کمالو مد رسہ فاروقیہ میں محمدرفیق پندرانی اور حافظ ا حسان اللہ فاروقی کی طر ف سے ٹی پارٹی میں خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ میا نمار میں مسلما نوں پر مظالم و بربریت پر کسی بھی طر ح خاموش نہیں رہے گے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اقوام متحد ہ اور دیگر ممالک سے برما کی مسلمانوں کی حمایت کے لیے سر توڑ کو شش کرے اور برما کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے قائد جمعیت مولانافض الرحمن نے پارلمینٹ سمیت ہر فورم پر برما کے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھاکر عالم اسلام کی ترجمانی کی انہون نے کہا کہ بلو چستان اب جمعیت کا گڑ ھ بن چکا ہے کیونکہ جمعیت علما ء اسلام نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور ہمیشہ بلاتفریق بلو چستان کے لوگوں کی مسائل کو حل کر نے کی کو شش کی ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ مفادات کی سیاست کو مسترد کیا ہے جمعیت کی قائدین نے دن رات محنت کرکے عوام کی خدمت کیلے کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام پے درپے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :