نواز شریف کی وطن واپسی نے مخالفین کی امیدوں کا چراغ بجھا دیا ہے،مسلم لیگ

(ن)کراچی ڈویژن عمران خان ناپختہ سیاسی سوچ کے مالک ہیں ،انوکھے لاڈلے کا قبل ازوقت انتخابات کرانے کا مطالبہ بے وقت کی راگنی ہے،طارق نذیر ،حاجی شاہجہاں عمران خان کو انتخابات کرانے کا اتناہی شوق ہے کہ تو خیبرپختونخوا اسمبلی توڑ کر اپنا شوق پورا کرلیں ، عبدالرحیم اعوان،صابرقریشی،سلیم انجم ،مہناز اختر ،خواجہ نیرشریف

پیر 25 ستمبر 2017 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری خواجہ طارق نذیر،نائب صدورحاجی شاہجہان، عبدالرحیم اعوان،صابرقریشی،سلیم انجم ،جوائنٹ سیکرٹری نورخان اخوندزادہ،ایڈیشنل سیکرٹری سہیل ندیم،شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدرمہنازاختر،خواجہ نیئرشریف ،امین سواتی اورمیڈیاکوآرڈی نیٹرعبدالحمید بٹ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی نے مخالفین کی امیدوں کا چراغ بجھا دیا ہے ۔

وہ لندن اپنی اہلیہ کی تیمارداری کرنے کے لیے گئے تھے لیکن پاکستان میں موجود رہنماؤں نے یہ پروپیگنڈا کرنا شروع کردیا کہ وہ اب وطن واپس نہیں آئیں گے ۔ نواز شریف ایک نڈر رہنما ہیں ۔وہ ماضی میں بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اپنے اوپر لگانے والے الزامات کا عدالتوں میں جواب دیں گے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کی جانب سے فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ ان کی ناپختہ سیاسی سوچ کا عکاس ہے ۔

انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے جس میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو جاری بیان میں کیا ۔انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول رہنما ہیں ۔این اے 120کے عوامی عدالت کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ سازشیں کے ذریعہ میاں نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے نہیں نکالی جاسکتی ہے ۔

اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن جانے پر مخالفین نے سیاست شروع کردی اور یہ تاثر دینا شروع کردیا کہ وہ اب واپس نہیں آئیں گے ۔انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف کوئی آمر نہیں ہیں جو عوام اور عدالتوں کا سامنا نہ کرسکیں ۔آمر مشرف پر جب مقدمات قائم ہوئے تو وہ فرار ہو کر دبئی چلاگیا جبکہ عوام محبوب رہنما عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے وطن واپس آئے ہیں جس کی سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔

انہوںنے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انوکھے لاڈلے کا قبل ازوقت انتخابات کرانے کا مطالبہ بے وقت کی راگنی ہے ۔عمران خان ناپختہ سیاسی سوچ کے مالک ہیں ۔ان کو چاہیے وہ سیاست کی بجائے اسٹیج ڈراموں میں مزاحیہ اداکار کاکردار اد اکریں کیونکہ ملک میں اس وقت مزاحیہ اداروں کی کمی ہے عمران خان اس خلا کو پرکرسکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ انتخابات اپنے مقرر وقت پر ہوں گے اور خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے پاکستان مسلم لیگ (ن)بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔عمران خان کو انتخابات کرانے کا اتناہی شوق ہے کہ تو خیبرپختونخوا اسمبلی توڑ کر اپنا شوق پورا کرلیں ۔