کوئٹہ، کہ بلوچستان متحدہ محاذ کسی بھی غیر آئینی آئینی اور غیر جمہوری مطالبے کی حمایت نہیں کر تی،نوابزادہ میر سراج رئیسانی

پیر 25 ستمبر 2017 20:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) بلوچستان متحدہ محاذ کے چیئرمین و پاکستان پرست رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان متحدہ محاذ کسی بھی غیر آئینی آئینی اور غیر جمہوری مطالبے کی حمایت نہیں کر تی موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کر نی چا ہئے بلوچستان متحدہ محاذ ایک جمہوری سوچ رکھنے والی جماعت ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ملک میں جمہوری نظام مستحکم ہو اور ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساراوان ہائوس میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں ہر حکومت کو آئینی مدت پوری کرنی چاہئے اور موجودہ حکومت کو اپنی مدت پورا کرنا چاہئے کیونکہ عوام فیصلہ کریں گے کہ انتخابات کو کب اور کس وقت کرنا ہے بلوچستان کے عوام جمہوری سوچ رکھتے ہیں اور ایسے اقداما ت سے پہلے بھی بلوچستان پسماندگی کی طرف دھکیلا گیا ہے 2018 کے انتخابات قریب ہے اور آئندہ انتخابات میں عوام کو فیصلہ کر نا ہوگا کہ کس جماعت کو اقتدار میں لانا ہے یا نہیں کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ اپنے مطالبات کو 20 کروڑ عوام پر مسلط کر دیں کیونکہ عوام پہلے ہی بہت نازک حالات سے گزرے ہیں اب ہمیں کوشش کرنے چا ہئے کہ ہمیں ایسے فیصلے نہ کریں جس سے جمہوری نظام کو نقصان ہو بلوچستان کی حکومت عوام کو تحفظ اور روزگار دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں وقت اور حالات کا تقاضا یہی ہے کہ حکومتی نمائندے عوام کے مسائل پر توجہ دیں کوئٹہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود لو گوں کو صاف پا نی میسر نہیں ہے اس طرح حالات میں ہم خاموش نہیں رہیں گے اور ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے

متعلقہ عنوان :