کوئٹہ، جینوا میں بلوچستان فری مہم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،سحر گل خلجی

پیر 25 ستمبر 2017 20:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری سحر گل خلجی نے کہا ہے کہ جینوا میں بلوچستان فری مہم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پاکستان ایک خود مختار اور آزاد ریاست ہے اور آزاد ریاست کے خلاف اس طرح پروپیگنڈے کر نا دنیا کے کسی بھی ملک اور قوم کو زیب نہیں دیتا عمران خان قبل ازوقت انتخابات کرانا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے انتخابات اپنی مدت پر ہو گی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک ملک صوبہ ہے اور یہاں پر دو قومیں آباد ہے چند مٹھی بھر عناصر کے کہنے پر صوبے کو آزاد نہیں کیا جا سکتا اور جو لوگ یہ نعرے لگا رہے ہیں وہ قوم اور ملک کے خیر خواہ نہیں ہے اور ہم اس طرح اقدامات کی شدیدا لفاظ میں مذمت کر تے ہیں وفاقی حکومت سوئس حکومت کے اس ناروا رویئے کانوٹس لیں بصورت دیگر ہم سخت احتجا ج کرنے پر مجبور ہو نگے انہوںنے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اپنی مدت حکومت پوری کرے گی جو لوگ قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ جمہوری لوگ نہیں ہے اور اپنی ذاتی مفادات کے لئے ملک اور قوم کو دائو پر لگانے پر تلے ہوئے ہیں جس کی ہم مذمت کر تے ہیںعمران خان قبل ازوقت انتخابات کرانا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے انتخابات اپنی مدت پر ہو گی انتخابات کرانے کا فیصلہ عمران خان کو نہیں بلکہ عوام کو کرنا چاہئے ہر حکومت کو اپنی مدت پورا کرنا کا پورا حق ہے ہم جمہوری لوگ ہیں اور ملک میں جمہوری و استحکام پر پورا یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری ممالک میں ہمیشہ انتخابات اپنے وقت پر ہو تے ہیں جو لوگ وزیراعظم کا خواب دیکھنے لگے ہیں وہ اپنے خواب کو اپنے دل میں ہی رکھ لیں ۔

متعلقہ عنوان :