فاسٹ اینڈ فیورس! ابوظہبی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی کا فرنٹ شیشہ اڑ گیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

muhammad ali محمد علی پیر 25 ستمبر 2017 19:51

فاسٹ اینڈ فیورس! ابوظہبی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی کا فرنٹ شیشہ اڑ ..
ابوظہبی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25ستمبر2017ء) ابوظہبی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی کا فرنٹ شیشہ اڑ گیا۔ گلف نیوز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں ایک دلچسپ لیکن خطرناک واقعہ پیش آیا۔ ابوظہبی کی شیخ مکتوم بن راشد روڈ پر ایک شہری کی جانب سے انتہائی خطرناک ڈرائیونگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈرائیور نے خطرناک ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کی رفتار کو حد سے زیادہ بڑھا دیا۔ گاڑی کی رفتار 187 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی جس کے باعث گاڑی کا فرنٹ شیشہ اڑ گیا۔ پولیس نے بعد ازاں ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ گاڑی کا فرنٹ شیشہ درست انداز میں فٹ نہیں تھا جس کے باعث تیز رفتاری پر شیشہ گاڑی سے نکل گیا۔