چین پاکستان اقتصادی راہداری، امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث بلوچستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی

پیر 25 ستمبر 2017 21:13

چین پاکستان اقتصادی راہداری، امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث بلوچستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث بلوچستان ترقی، امن اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پیرس سے موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرس میں ملاقات کے دوران پاکستانی سفارتخانہ میں پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز، گوادر بندرگاہ کی تکمیل اور امن و امان کی بہتر صورتحال سے صوبہ میں سماجی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے۔