پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو کچل دیں گے ،بابر یوسفزئی

تحریک انصاف بلوچستان کا ہر کارکن مادر وطن کیلئے اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے،سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی بلوچستان

پیر 25 ستمبر 2017 21:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ کچل دیں گے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا ہر کارکن مادر وطن کے لئیے اپنی جان قربان کرنے کے لئے تیار ہے بلوچستان ہماری سرزمین ہے کسی بھی ملک کو اپنی سرزمین کے خلاف کردار کشی کی اجازت نہیں دیں گے سوئٹزرلینڈ حکومت پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کو قبول کرے ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی زیر نگرانی صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں صوبائی کابینہ کے تمام ارکان نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی کابینہ کی جانب سے بلوچستان کو 6 ڈویڑن میں تقسیم کرنے کی قرارداد دو تہائی اکثریت سے منظور کی گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی قیادت نے بلوچستان کے تمام اضلاع کے دورہ کرنے پر باہمی مشاورت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی قیادت جلد بلوچستان کے تمام اضلاع کا دورہ کریں گی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے وقت پاکستان کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئی تھی انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد صرف صوبائی صدر منتخب ھوئے تھے جنہوں نے بعد ازاں صوبائی کابینہ کا اعلان کیا تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الوقت پورے صوبے میں صوبائی کابینہ کے علاوہ کوئی ضلعی کابینہ نہیں انشاء ٴْاللہ تمام اضلاع کی کابینہ کا اعلان جلد صوبائی صدر سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا انہوں نے تمام اضلاع کے سابقہ عہدیداروں سے درخواست کی کہ کوئی بھی سابقہ عہدیدار اپنے نام کے ساتھ اپنا سابقہ عہدہ نہیں لکھیں اگر کوئی شخص ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف تنظیمی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :