محرم الحرام کے سلسلے میں نصیرآباد ڈویژن میں سیکورٹی پلان جاری ،ڈی آئی جی کا جعفرآباد میں امام بارگاہوں کی سیکورٹی کاجائزہ،

34ماتمی جلوس حساس قرار دیئے گئے،حفاظت و نگرانی کیلئے 3ہزار 898 پولیس اہلکار ،فرنٹیرکور کی 6پلاٹون بلوچستان کانسٹیبلری کی 7پلاٹون ،پاک فوج کی دوکمپنیاں خدمات سرانجام دیں گی ڈپٹی آئی جی نصیرآباد شرجیل کریم کھرل کا جعفرآباد میں امام بارگاہوں کی سیکورٹی کاجائزہ کے بعد میڈ یا سے گفتگو

پیر 25 ستمبر 2017 21:29

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے سلسلے میں نصیرآباد ڈویژن میں سیکورٹی پلان جاری ڈپٹی انسپکٹرجنرل نصیرآباد شرجیل کریم کھرل کا جعفرآباد میں امام بارگاہوں کی سیکورٹی کاجائزہ اور ماتمی جلوسوں کے راستوں کامعائنہ نصیرآبادڈویژن کے 34ماتمی جلوس حساس قرار دیئے گئے جلوسوں کی نگرانی اور حفاظت کے لیئے تین ہزار آٹھ سواٹھانوے پولیس اہلکار فرنٹیرکور کے چھ پلاٹون بلوچستان کانسٹیبلری کے سات پلاٹون اور پاک فوج کے دوکمپنیاں خدمات سرانجام دیں گی۔

بروز پیر ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد ریجن شرجیل کریم کھرل نے اپنے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ نصیرآباد ڈویژن میں ماتمی جلوسوں کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیئے خاطرخواہ انتظامات کیئے گئے ہیں اور نصیرآباد دویژن کے اضلاع جعفرآباد نصیرآباد جھل مگسی کچھی اور صحبت پور کے تمام جلوس حساس قرار دیئے گئے ہیں ساتویں نویں اور دسویں محرم الحرام کے دن خارجی وداخلی راستوں کی سخت بگرانی کی جائیگی اور نئی چیک پوسٹیں بھی لگائی جائیں گی اس موقع پر جلوسوں کے روایتی راستے مکمل سیل ہوں گے عوام کوچاہیے کہ وہ محرم الحرام کے روز پولیس سے خصوصی تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یاشخص کے بارے میں پولیس کوفوری اطلاع دیں انکا کہنا تھا کہ نصیرآباد رینج پولیس نے دوران محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی پلان جاری کردیا ہے جس میں جعفرآباد جھل مگسی کچھی اور صحبت پور میں مجموعی طور پر عزاداری کے 34ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جس میں رینج کے تمام جلوسوں کوحساس قرار دیا گیا ہے ضلع نصیرآباد میں 09جلوسوں میں سے 04کوانتہائی حساس ضلع جعفرآباد میں نکالے جانے والے عزاداری کے 10جلوسوں میں سے 04کوانتہائی حساس 06کوحساس ضلع جھل مگسی میں 09جلوسوں میں سے تمام کوانتہائی حساس اسطرح ضلع کچھی کے 04جلوسوں کو بھی انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ضلع صحبت پور کے 02جلوسوں میں سے تمام کوحساس قرار دیا گیا ہے سیکورٹی پلان کے شیڈول کے مطابق نصیرآباد رینج کے اضلاع میں مجموعی طور پر تین ہزار آٹھ سو 98پولیس اہلکار ایف سی کے چھ پلاٹون بی سی کے سات پلاٹون بمعہ وہیکل کوتعنیات کیا جائیگا جبکہ آرمی کی ایک کمپنی ضلع جعفرآباد میں 1517پولیس اہلکار دو پلاٹون بی سی کے ضلع جھل مگسی میں مجموعی طور پر 646پولیس اہلکار دوپلاٹون ایف سی کے تین پلاٹون بی سی کے ضلع کچھی میں مجموعی طور پر 447پولیس اہلکار ایک دستہ آرمی دوپلاٹون بی سی جبکہ ضلع صحبت پور میں پولیس کے 326پولیس اہلکار تعنیات ہوں گے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے کیوآرایف اے ٹی ایف آرآر ایف بھی الرٹ رہیگی محرم الحرام کے دوران نکالے جانے والے عزاداران کے اہم جلوسوں میں ضلع نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی میں سات نو اور دس مھرم کو منجھوشوری میں چھ سات آٹھ نو اور دس اور چھتر میں صرف دس محرم الحرام میں عزاداران کے مین اور الم جلوس نکالے جائیں گے جبکہ جعفرآباد ضلع کے ڈیرہ اللہ یار میں سات محرم اوستہ محمد میں چھ سات آٹھ نو اور دس محرم جبکہ گنداخہ میں سات آٹھ نودس محرم الحرام کے چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے اس طرح ضلع جھل مگسی میں چار محرم سے دس محرم تک چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے ضلع کچھی میں نواور دس محرم کو جلوس برآمد ہوں گے جبکہ ضلع صحبت پور میں آٹھ اور دس محرم کو جلوس نکالے جائیں گے اس کے علاوہ کسی بھی جلوس کے نکالے جانے کی اجازت نہیں ہوگی پولیس کی جانب سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔