امیر جمعیت اہل حدیث بلوچستان مولانا ابوتراب کے اغواہ کیخلاف آل پارٹیز کی جانب سے پریس کانفرنس

دن دیہاڑے صوبائی امیر کا اغواہ لمحہ فکریہ،یہ سیکورٹی اداروں اور صوبائی حکومتی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے، مقررین

پیر 25 ستمبر 2017 21:29

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے امیر و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا ابوتراب کی اغواہ کے خلاف زیارت میں آل پارٹیز کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی ۔ جس میں صوبائی رہنماء جمعیت اہلحدیث مولانا عطاء محمد کاکڑ ، تحصیل نائب امیر جمعیت علماء اسلام مولوی عبدالحکیم، پشتونخواہ میپ کے رہنماء شاہ زمان لالاپاکستان تحریک انصا ف کے رہنماء محمد خان ، تحصیل صدر عوامی نیشنل پارٹی زیارت میر عالم افغان،ضلعی صدر کلرک ایسوسی ایشن محمد ہاشم سارنگزئی ، ضلعی رہنماء جماعت اسلامی مجیب عرفان نے شرکت کی۔

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دن دیہاڑے صوبائی امیر جمعیت اہلحدیث بلوچستان کا اغواہ لمحہ فکریہ، سیکورٹی اداروں اور صوبائی حکومت کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

مولاناعلی محمدابو تراب ایک عظیم مذہبی، سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیت ہے انہوں نے صوبہ میں صحت او ر تعلیم کے لئے بے پناہ خدمات سر انجام دئیے ہیں اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے انہوں نے امن اور سلامتی کے لئے قومی و بین الاقوامی سیمینار بھی منعقد کئے ہیں تعلیمی میدان میں وہ ایک قدیم دینی و عصری ادارے کے سرپرست اعلیٰ ہیں جو صوبہ کے غریب و ذہین طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں اس کے علاوہ وہ ایک آئین ساز ادارے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر بھی ہیں اگر اس طرح کے شخصیات محفوظ نہ ہوں تو پھر عام شہری کی حفاظت کیسی ہو گی اس کا علاوہ مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا ابو تراب اور اس کی جماعت کے ساتھ سیاسی اختلافا ت توہو سکتے ہیں لیکن اس طرح کی ذیادتی برداشت نہیں پوری صوبہ خاص کر زیارت کے لئے مولانا صاحب کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ ایک اہم سیاسی و مذہبی رہنماء تھے ۔

آخر میں آل پارٹیز کے رہنماوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مغوی عالم دین اور اس کے ساتھیوں کی بحفاظت بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ اس کی جماعت اور اہل خانہ میں موجود بے چینی ختم ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :