بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی وانجینئرنگ میںہوآوے اور ایچای سی کے تعاون سے انفارمیشن وکمیونیکیشن ٹیکنالوجی اسکل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

پیر 25 ستمبر 2017 21:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میںہوآوے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ہائینا پروگرام کے تحت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اسکل کمپیٹیشن کا انعقاد ہوا جس میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 150سے زائد طلباء نے حصہ لیا،آئی سی ٹی اسکل مقابلوں کا مقصد جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی جامعات تک رسائی اور ہونہار طلباء کی دریافت ہے ہوآوے کے تحت 2016میں ہونے والے ان عالمی مقابلوں میں پاکستان سے 6طلباء نے فائنل تک رسائی حاصل کر کے چین میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں حصہ لیا تھاجبکہ ہوآوے کے تحت 150طلبا ء انٹرن شپ بھی دی گئی رواں سال ان مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلباء کو نقد انعامات ،چین کا دورہ ،انٹرن شپس اور ہوآوے کمپنی میں بہترین ملازمتیں بھی دی جائیں گی یاد رہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے رواں سال ہوآوے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ہائینا پروگرام کا مقابلہ جیتا تھا جس کے ساتھ ہی بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزپاکستان کی ان چھ جامعات میں شامل ہوگئی تھی جو پاکستان میں ہوآوے کے سرٹیفیکیشن کورسز کروا رہی ہے جبکہ اس اہم کامیابی کے ساتھ ہی بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے کہ بیوٹمز بلوچستان کی پہلی اور واحد جامع ہے جو ہوآوے کے سرٹیفائیڈ کورسز کرانے کی اہل ہے ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کہا کہ بیوٹمز روز اول سے ہی اس منشور پر کاربند ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق سے زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ موثر جدت حاصل کرکے ملک اور قوم کی ترقی میں سود مند حصہ ڈالا جا سکے،اُنہوں نے کہا کہ بیوٹمز میں ہوآوے کے سرٹیفائیڈ کورسز سے نہ صرف نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا سکے گا بلکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بہترین روز گار کے مواقع کے لئے بھی نوجوانوں کو تیار کیا جا سکے گا۔وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے ڈائریکٹریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر افسران و اساتذہ کو اس پروگرام کے متعلق طلباء کی بہترین رہنمائی کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :