بلوچستان کا مستقبل تعلیمی لحاظ سے روشن ہے ،انجینئر محمدامین

بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات ہورہے ہیں، یہاں کالجز اور جامعات بن رہی ہیں، نسل نئی کیلئے تعلیم کے مزید مواقع پیدا کئے جارہے ہیں، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار

پیر 25 ستمبر 2017 21:36

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدارکے وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے کہاہے کہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات ہورہے ہیں ۔ بلوچستان کا مستقبل تعلیمی لحاظ سے روشن ہے ، یہاں کالجز اور جامعات بن رہی ہیں، نسل نئی کے لئے تعلیم کے مذید مواقع پیدا کئے جارہے ہیں۔

خضدار انجینئر نگ یونیورسٹی میں مختصر مدت کے دوران بڑے پیمانے پر تعمیر وترقی کے شعبے میں پیش رفت ہوئی ہے ۔اور یہ سلسلہ اسی تیزی کے ساتھ آئندہ بھی جاری و ساری رہیگا ۔میری کوشش ہے کہ میں اپنی تمام ترتوانائیاں خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے لئے صرف کروں ،اس کے لئے میں دن رات محنت اورجدوجہد کرتا رہتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سابق وی سی یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی نے خضدار یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی ۔ ملاقات میں یونیورسٹی کی تعلیمی و تعمیراتی سرگرمیاں زیر بحث آئے ۔ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین کی کار کردگی کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل و قریب میں اسی طرح خضدار جامعہ کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی گرانقدرخدمات پیش کریں گے اور خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کو مذید کامیابیاں دلانے میں کامیاب ہونگے ۔

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر بریگیڈیئر(ر) انجینئر محمدامین نے کہاکہ انہوں نے بلوچستان میں جب سے اپنی ذمہ داریاں نبہانی شروع کردی ہے روزِ اوّل سے نہ صرف خضدار جامعہ کی تعمیر و ترقی اور تعلیمی معیار بلند کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لئے اقدامات کررہاہوں بلکہ خضدار یونیورسٹی سے باہر بھی مختلف شعبوں کی تعمیر و ترقی کے لئے بھی اپنی مصروفیات بروئے کار لاتاہوں ۔

مجھ سے جتنا ہوسکا ہے میں نے تعلیمی ترقی یہاں کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنی کوششیں صرف کی ہے ۔ وائس چانسلرخضدار انجینئرنگ یونیورسٹی انجینئر محمدامین نے کہاکہ جب بھی مجھے موقع ملا ہے تو میں وقت ضائع کئے بغیرصوبے کے عوام کی فلاح نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا ہے۔ میری ہمیشہ یہ تمناّ رہتی ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ اس کارِ خیر میں حصہ لوں اور یہاں شعبہ تعلیم کی ترقی کے لئے صرف کروں اور جہاں کہیں سے بھی وسائل ملتے ہیں وہ لاسکوں ۔

انسان کے ہاتھ میں کوشش محنت اور جدوجہد کرنا ہوتی ہے ، جب کہ نتائج اللہ رب العز ت ہی عطاء فرماتاہے ۔ ہم کوشش کررہے ہیں اور نتائج اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں۔آنے والے وقت میں یہ صوبہ تعلیمی لحاظ سے ترقی کریگا اور یہاں مذید جامعات بنیں گی ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے تمام شعبے ترقی کے اور زیادہ منازل طے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :