کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی مرکزی کونسل سیشن مظلوم عوام کے سائل وسائل کی دفاع کیلئے بلوچ قوم کو متحد کر کے ایک نئے باب کا آغاز کریگی ،بہادر ناشناس لہڑی

پیر 25 ستمبر 2017 21:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کوئٹہ کے رہنماء بہادر ناشناس لہڑی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کی مرکزی کونسل سیشن بلوچ اور بلوچستان کے سیاست کو ایک نئی ولولہ دیکر بلوچستان کے مظلوم ، محکوم عوام کے سائل وسائل کی دفاع کیلئے بلوچ قوم کو متحد کر کے ایک نئے باب کا آغاز کریگی اس بار پارٹی کامرکزی کونسل سیشن اُن نام نہاد قوم پرستوں کے دور اقتدار میں ہونے جا رہی ہیں جو بد قسمتی سے عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ اپنے آقاؤں کی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے ہیں اس دوران بلوچستان کی کونے کونے میں تاریکیاں اور مایوسیاں پھیلا دی گئی ہیں نام نہاد قوم پرستوں نے اقتدار کی ہوس میں بلوچستان کی مفادات کو پاؤں تلے روند کر سب کے سب پر سمجھوتا کر لیا اس وقت ریکوڈک ،سی پیک کے نام پر گوادر سمیت سب کچھ نیلام کر دیئے ڈھائی سالہ وزیر اعلیٰ شپ کیلئے گورنر شپ اُس تعصب پسند جماعت کو دے دی جو بلوچ تاریخ تعلیم و بلوچ وطن کی دشمن ہے نام نہاد قوم پرستوں کے سمجھوتوں کے باعث اس وقت بلوچستان سیکرٹریٹ ،بلوچستان یونیورسٹی سمیت تمام محکموں میں بلوچ افسران ،بلوچ پروفیسرز ،بلوچ ملازمین ،بلوچ تاجر ،بلوچ ٹرانسپورٹرز پر ہر طرح سے وار کیا جا رہا ہے صوبے میں آپریشن لا قانونیت کرپشن اپنے عروج پر ہیں نام نہاد حکمرانوں کی ہر نئے صبح کو ایک میگا کرپشن سیکنڈل منظر عام پر آتی ہے لیکن نام نہاد حکمران سب اچھا ہے کہ دھن پر ناچ رہے ہیں ان کرپٹ مافیاں کے ساڑھے چار سالہ دور اقتدار کو بلوچستان کے مظلوم عوام کبھی بھول نہیں سکتے مگر بلوچستان کے باشعور عوام ان سیاسی جادوگروں کو پہچان چکے ہیں ان حالات میں بلوچستان کی عوام کی حقیقی جماعت صرف اور صرف بی این پی (عوامی) ہی ہے جو بلوچستان اور بلوچستانی عوام کو ان کرپٹ حکمرانوں سے بچا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی (عوامی) روز اول سے عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہیں اور کبھی بلوچستان کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا نہ ہی پارٹی کی نڈر قیادت مرتے دم تک سمجھوتہ کرینگے پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں اسمبلی کے فلور اور اسمبلی سے باہر ہر فورم پر بلوچ و بلوچستان کی حقوق کی جنگ جمہوری انداز میں لڑی ہے اور دوران اقتدار بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکولز ،کالجز ،زرعی تحقیقاتی مراکز ،بلڈ بینک سمیت ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دیکر ہزاروں گھروں کو آباد کیا اسی باعث بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) روز بروز عوام کی دلوں کی دھڑکن بن گئی ہے اور پارٹی کے رگیں عوام تک پہنچ گئی ہے اس دوران سینکڑوں سیاسی رہنماء و ہزاروں سیاسی ورکرز سمیت پارٹی میں شامل ہوکر کاروان کو مزید بڑھا دی کونسل سیشن میں اس سیاسی کیپ کے سیاسی خدمات لینے کیلئے پارٹی دیر نہیں کریگی اور پارٹی ہر اُس جماعت سے نزدیکی بڑھائیگی جو بلوچستان کی حقوق کیلئے آواز بلند کریگی بی این پی (عوامی) ہر اُس جماعت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو بلوچستان کے سودا گر نہیںاور اُن جماعت کاساتھ ہر قدم پر دیگی انہوں نے مزید کہا کہ پار ٹی کا مرکزی کونسل سیشن بلوچستان کے سیاست پر اپنے گہرے اثرات مرتب کریگی ۔

متعلقہ عنوان :