پاکستان اور پاک فوج کو گالیاں دینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

muhammad ali محمد علی پیر 25 ستمبر 2017 21:45

پاکستان اور پاک فوج کو گالیاں دینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے: آرمی چیف ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25ستمبر2017ء) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پاک فوج کو گالیاں دینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے شہید لیفٹینینٹ ارسلان کے گھر کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران آرمی چیف نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کر اپنے شہداء پر فخر ہے۔ وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دوں گا۔ پاکستان سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کو ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور پاک فوج کو گالیاں دینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ بیرون ملک میں بیٹھے جو لوگ ملک اور فوج کو گالیاں دے رہے ہیں انہیں کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔