جماعت اسلامی ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے جس میں خواتین کا احترام ہو اور وراثت میں ان کو حق مل سکے،سراج الحق کا حجاب کانفرنس سے خطاب

پیر 25 ستمبر 2017 23:17

جماعت اسلامی ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے جس میں خواتین کا احترام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو ماں بہن اور بیٹی کے مقدس رشتے عطا کئے،جماعت اسلامی خواتین کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد کر رہی ہے، جماعت اسلامی ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے جس میں خواتین کا احترام ہو اور وراثت میں ان کو حق مل سکے، میں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ امیدواروں سے ایک سرٹیفکیٹ لیا جائے کہ اس نے باپ کی وارثت میں سے ماں اور بہن کا حصہ ادا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ حجاب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے اسلامی نظریاتی کونسل کی رکن ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی، ڈاکٹر دردانہ صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر بیگم قاضی حسین احمد، عائشہ منور، رعنا فضل، سکینہ شاہد،عطیہ نثار،عنایت جدوں، ناصرہ الیاس اور بیگم سراج الحق بھی موجود تھیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم ملک میں شریعت کانفاذ چاہتے ہیں ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفیٰ میں ہے۔

متعلقہ عنوان :