بھارتی آرمی چیف کی گیدڑبھبکیاں، پاکستان کو سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دےدی۔

پیر 25 ستمبر 2017 23:56

بھارتی آرمی چیف کی گیدڑبھبکیاں، پاکستان کو سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی ..
بھارت:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25 ستمبر-2017ء) بھارتی آرمی چیف جنرل راوت کی گیڈر بھبکیاں پاکستان کو سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دیدی۔ بھارتی آرمی چیف کا ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان پر جو سرجیکل سٹرائیک کی ہے وہ دراصل پاکستان کے لیے ایک پیغام تھا تاہم وہ مزید ایسی کارروائیاں بھی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی آرمی چیف جنرل راوت نے سرجیکل سٹرائیک کے کرنے کی بڑھک لگاتے ہوئے مزید کہا کہ اگر دوسری طرف کا رویہ ٹھیک نہ ہوا توبھارت آپریشن دوبارہ کرسکتاہے۔