دہشتگردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں ،محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ،ترجمان سندھ رینجرز

منگل 26 ستمبر 2017 00:00

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں ،محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان رینجرز نے کہا کہ سندھ رینجرز احساس امام بارگاہوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز بریگیڈئر نادر نے محرم الحرام میں امن و امان کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے حیدر آباد کے علاقوں لطیف آباد اور قاسم آباد کی امام بارگاہوں کا دورہ کرکے سیکیورٹی کا جائزہ لیا ۔