چوہدری نثار اور نوازشریف کے درمیان عاشق معشوق جیسا تعلق ہے،خواجہ سعدرفیق
نوازشریف کا نظام عدل بارے میں بیان ہی مسلم لیگ نواز کا بیانیہ ہے ، نوازشریف کی وطن واپسی کا مقصد نظام عدل کو ایک اور موقع دینا ہے ، حسن اور حسین نواز کی نیب عدالتوں میں پیشی سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پارٹی نے محاذ آرائی سے بچنے کا فیصلہ کیا ہے ، نوازشریف کو احتساب عدالت کی جانب بھیجنے پر غیر جانبدار ذرائع بھی تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، زیادتی ہوئی یا نا انصافی ہوئی تو چپ نہیں بیٹھیں گے نہ زبان بند کریں گے وفاقی وزیر ریلوے اورمسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماکی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
منگل 26 ستمبر 2017 00:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کو احتساب عدالت کی جانب بھیجنے پر غیر جانبدار ذرائع بھی تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں ۔
خواجہ سعدر فیق نے کہا کہ زیادتی ہوئی یا نا انصافی ہوئی تو چپ نہیں بیٹھیں گے نہ زبان بند کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور میں نوازشریف کے درمیان عاشق اور معشوق کا تعلق ہے ، یہ تعلق دیگر پارٹی رہنمائوں سے بہت اوپر ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پر گلے شکوے کئے بلکہ مفید مشورے دیے۔نگران جج کی تعیناتی کی اس سے بیشتر کوئی مثال موجود نہیں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب اس قانون کے تحت چل رہا ہے جو پرویز مشرف نے سیاستدانوں کو پھنسانے کیلئے بنایا تھا ، شریف خاندان نیب میں ریفرنس بھیجنے پر اس میں قانونی طریقے پر عمل نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اکثریت میں یہ سوچ موجود تھی کہ نظام عدم کو ایک اور موقع دینا چاہیے ، میاں نوازشریف کی گرفتاری مسئلہ نہیں تھا بلکہ اس کے بعد کے اثرات اچھے نہ ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ جو حقوق بیس کروڑ پاکستانیوں کو حاصل ہیں وہی حقوق میاں نوازشریف کو بھی ملنے چاہیں ، اگر ایسا نہ ہو توا فیصلہ کرنے کا حق موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانونی ماہرین ٹیم سمیت بیشتر پارٹی رہنمائوں نے محاذ آرائی سے بچنے کا موقع دیا ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.