نواز شریف کا جمعرات کو لندن واپس جانے کا فیصلہ۔

منگل 26 ستمبر 2017 00:38

نواز شریف کا جمعرات کو لندن واپس جانے کا فیصلہ۔
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-26 ستمبر-2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف جلد لندن روانہ ہوجائینگے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی چودھری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف جمعرات کو لندن روانہ ہوجائینگے تاہم وہ پاکستان میں صرف کچھ عرصے کے لیے آئیں ہیں جبکہ وہ واپس لندن جانا چاہتے ہیں اور جلد وہ چلے بھی جائینگے۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی چودھری غلام حسین نےمزید کہا کہ نوازشریف کل نیب عدالت میں پیش ہونگے لیکن اسکے بعد وہ لندن واپس چلے جائینگے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوازشریف کل نیب عدالت میں پیش ہونگے کیونکہ نیب عدالت نے انہیں عزیزیہ اسٹیل مل سمیت اور بھی کیسز میں طلب کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :