بپاکستان کیجانب سے منہ توڑ جواب ملنےبھارت کا پاکستان پر ایک اور الزام

منگل 26 ستمبر 2017 01:43

بپاکستان کیجانب سے منہ توڑ جواب ملنےبھارت کا پاکستان پر ایک اور الزام
نیویارک:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-26 ستمبر-2017ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انڈیو کو دہشتگردی کی پالیسی ختم کرنا ہوگی تاہم اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کشمیر میں پیلٹ گن سے متاثرہ ایک تصویر بھی دیکھائی جس میں لڑکی کا چہرہ چھروں سے بھرا ہے اور وہ شدید زخمی ہے تاہم بھارت کی جانب سے یہ الزام عائد کیاگیا ہے کہ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جو تصویر دیکھائی ہے وہ دراصل کشمیر کی نہیں بلکہ غزہ میں ایک بچی کی ہے جس پر ملیحہ لودھی نے ایک بار پھر تصویر بلند کرکے کہا کہ یہ بھارت کا اصل چہرہ ہے تاہم اگر یہ تصویر گوگل پر تلاش کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ کشمیر کی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر کی ساری تقریر میں انہوں نے صرف پاکستان کع ہشتگرد ملک قرار دینے پر زور دیا ہے جبکہ انہوں نے اصل ایجنڈۓ یعنی کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کے حوالے سے ایک لفظ نہیں کہا۔ تصویر والی بات کو لیکر بھارتی میڈیا بھی آگ بگولہ ہے اور کسی نہ کسی طرح سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرہاہے کہ تصویر کمشیری نہیں بلکہ اسرائیل حملے میں زخمی ہونے والی لڑکی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :