سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت پہنچ گئے، عابد شیر علی کو داخلے سے روک دیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 26 ستمبر 2017 08:53

سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت پہنچ گئے، عابد شیر علی کو داخلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26ستمبر ۔2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں۔ ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ احتساب عدالت پہنچنے پر ان کے 30 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو روک دیا گیا اور صرف ایک گاڑی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے وکیل موجود تھے ان کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے پنجاب ہائوس سے نواز شریف 30سے زائد گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ روانہ ہوئے ۔

نواز شریف کے ہمراہ ان کے وکلاء کی ٹیم بھی موجود ہے۔ اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔