نوازشریف نے مسلم لیگ نون کا اعلی سطحی اجلاس11بجے طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 ستمبر 2017 09:31

نوازشریف نے مسلم لیگ نون کا اعلی سطحی اجلاس11بجے طلب کرلیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2017ء) احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ نون کا اعلی سطحی اجلاس 11بجے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نوازشریف کی پریس کانفرنس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے-مسلم لیگ نون کی جانب سے گزشتہ روزاطلاع دی گئی تھی کہ وہ 1بجے پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کریں گے جبکہ آج صحافیوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ نوازشریف 3بجے پریس کانفرنس کریں گے -مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر نوازشریف کل واپس لندن روانہ ہوجائیں گے اجلاس میں پارٹی کی صدارت سمیت دیگر معاملات زیربحث آئیں گے-


متعلقہ عنوان :