نواز شریف پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر، نواز شریف کے بچوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 26 ستمبر 2017 10:07

نواز شریف پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر، نواز شریف کے بچوں کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26ستمبر ۔2017ء) احتساب عدالت نے 3ریفرنسز پر سابق وزیراعظم نواز شریف پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کرتے ہوئے ریفرنسز کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔ احتساب عدالت 2اکتوبر کو نواز شریف اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ عدالت نے سابق وزیراعظم کے بچوں حسین نواز، حسن نواز ،مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو 10، 10لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پرنیب نے احتساب عدالت میں نواز شریف کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دینے کی مخالفت کی ہے۔ سابق وزیراعظم کے عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ ہونے کی درخواست پر فیصلہ بھی 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :