فیس بُک اور انسٹا گرام کے بعد چین میں وٹس ایپ کے استعال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 ستمبر 2017 11:48

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر 2017ء) : چین میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بُک اور انسٹا گرام کے بعد معروف میسیجنگ ایپلیکیشن وٹس ایپ کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سی این این کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات دی اوپن آبزرویٹری آف نیٹ ورک انٹرفیرنس، سینسر شپ کا پتہ لگانے کے لیے عالمی مشاورت نیٹ ورک نے وٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ چین کے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو وٹس ایپ تک رسائی پر پابندی عائد کرنا ہوگی۔

عوامی رپورٹ کے مطابق 19 ستمبر سے ہی چین کے کچھ علاقوں میں وٹس ایپ تک رسائی بند ہوگئی ۔گذشتہ کچھ ماہ سے وٹس ایپ استعمال کرنے میں صارفین کو کچھ رکاوٹوں کا سامنا تو تھا لیکن اس ضمن میں وٹس ایپ نے کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔ علاوہ ازیں چین نے فیس بُک ، انسٹاگرام ، ٹویٹر اور معروف سرچ انجن گوگل پر بھی پابندی عائد کر دی۔ البتہ کچھ لوگ پرائیویٹ نیٹ ورکس کے ذریعے ان سائٹس کو استعمال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :