قومی ٹیم کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز کا شیڈول طے پاگیا

سیریز کا انعقاد انڈر نائنٹین ورلڈ کپ سے قبل رواں سال دسمبر میں ہوگا

منگل 26 ستمبر 2017 13:33

قومی ٹیم کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز کا شیڈول طے پاگیا
لاہور، آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) قومی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ تین تین ایک روزہ میچ پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔قومی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز کا شیڈول طے پاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ تین تین ایک روزہ میچ کی سیریز کھیلے گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق سیریز کا مقصد ورلڈ کپ کی تیاری کرنا ہے۔ سیریز کا انعقاد انڈر نائنٹین ورلڈ کپ سے قبل رواں سال دسمبر میں ہوگا۔ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ 13 جنوری سے تین فروری تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :