مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری

یہودی آباد کاراسرائیلی فوج ،پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ داخل ،مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی

منگل 26 ستمبر 2017 14:33

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ گزشتہ روز116 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصیٰ میں سوموار کو اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 116 یہودی اشرار نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کیساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اول میں عبادت کیلئے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صہیونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صہیونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :