پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا

منگل 26 ستمبر 2017 15:33

پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا
لام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) دیوار سے لگے سابق وزیر اطلاعات نشریات پرویز رشید احتساب عدالت کے احاطے میں تیسر ے فریق کو تلاش کرتے رہیتفصیلا ت کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقعہ پر سابق وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا بعدازاں عدالت کے احاطے میں دیوار سے ٹیک لگائے سابق وزیر اطلاعات نشریات پرویز رشید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے تیسرے فریق کے حوالے سے سوالات پوچھنا شروع کر دیئے اور کہا اس میں کوئی تیسرا فریق ہے تو بتایا جائے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت کے باوجود پیشی کے موقعہ پر کارکنوں کے باہر نہ نکلنے اور میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کے واقعہ پر مسلم لیگ کے رہنما کافی پریشان دکھائی دئیے میڈیا کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیر اطلاعات نشریات کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عدالت کا احترام کیا آج بھی عدالت کے احترام میں کھڑے ہیں میاں محمد نواز شریف نے خود کو احتساب کیلیے پیش کر دیابعدازں تیسرا فریق کون ہے وہ نظر نہیں آرہا ہے میڈیا بتا ئے تیسرا فریق کون ہی پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کچھ کہے بغیر پرویز رشید کا ہاتھ تھا مے واپس لوٹ گئی۔