ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز سنوکر سنگل ایونٹ، پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال کو کوارٹر فائنل میں شکست

منگل 26 ستمبر 2017 15:40

اشک آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) پانچویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز مینز سنوکر سنگل ایونٹ میں پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسجد کو کوارٹر فائنل میں حریف چینی کیوئسٹ زائو زنٹانگ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

اشک آباد، ترکمانستان میں میگا گیمز کے سنوکر سنگل ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں چینی کیوئسٹ زائو زنٹانگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسجد اقبال کو با آسانی 4-1 فریمز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ محمد سجاد پہلے ہی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :