محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر شہری اپنا فرض ادا کرے

منگل 26 ستمبر 2017 15:40

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) محرم الحرام میں ہر شہری اپنا فرض ادا کرتے ہوئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کرے اور قانون پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ کو امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ان کی مدد کرے، ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے راہنما بھائی عبدالرحمن نے اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، بدقسمتی سے ملک دشمن عناصر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں جن سے ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :