مودی دنیا میں جہاں جہاں بھی جائے گااسکا ہر جگہ پیچھاکرونگا،بیرسٹرسلطان محمود

مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرونگا،نواز شریف کوکشمیریوں سے غداری کی خود ہی سزا مل گئی ہے،ناٹنگھم میں پی ٹی آئی کشمیر کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب

منگل 26 ستمبر 2017 17:11

ناٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کہا ہے کہ میں نے مودی کو چیلنج کیا تھا کہ میں ہر جگہ تمہارا پیچھا کرونگا آج پھر میں یہاں ناٹنگھم سے اعلان کرتا ہوں کہ میں مودی دنیا میں جہاں جہاں بھی جائے گامیں اسکا ہر جگہ پیچھا کرکے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرونگا۔

نواز شریف، مودی کے ساتھ ملکر جو سازشیں کرتے رہے ہیں۔ نواز شریف کوکشمیریوں سے غداری کی خود ہی سزا مل گئی ہے اور مل رہی ہے۔ ان دونوں نے میرے خلاف سازش کیں اورآزاد کشمیر کے انتخابات میں مجھے دھاندلی کرکے ہرایا گیا اگر میں اسمبلی میں نہ ہوا تو مسئلہ کشمیر پر بات نہیں کر سکونگا۔

(جاری ہے)

دونوں نے سازش کرکے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا اور ایک ایسی حکومت بنوائی جو کہ تقسیم کشمیر کی راہ ہموار کر سکے۔

لیکن میں نواز شریف اورمودی دونوں کو یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ میں اسمبلی میں ہوں یا نہ ہوں تقسیم کشمیر نہیں ہونے دونگا اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتا رہونگا۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے یہاں ناٹنگھم میں پی ٹی آئی کشمیر کے زیر اہتمام ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جلسہ عام کی صدارت چوہدری زاہد نے کی جبکہ جلسہ عام سے بشارت سلیم، ضیاء گورسی، بیرسٹر کرامت، چوہدری مالک، ڈاکٹر پرویز، چوہدری شبیر لنکاسٹر، ڈاکٹر مقصود ابدالی، عمران چوہدری، چوہدری یاسر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے بھارتی وزیر خارجہ کے اقوامتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پرنیویارک میں اقوام متحدہ کے سامنے کشمیریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ کرایا اور اس میں امریکہ میں مقیم کشمیریوں نے میرا بڑا ساتھ دیا۔جبکہ اسی طرح برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے بھی میرا ہمیشہ ساتھ دیا آج جو مسئلہ کشمیر انٹرنیشنل فورم پر زندہ ہے اسمیں برطانیہ کے کشمیریوں کی بڑی جدوجہد شامل حال ہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز، مودی گٹھ جوڑ نے تحریک آزادیء کشمیر کو نقصان پہنچایا۔ ہمارے قائد عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اختیار کیا اور اب وہ آزاد کشمیر کا دوہء کرکے کشمیر پر اپنی پالیسی کا بیان دیں گے اور مودی کو للکارتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ یقین دلائیں گے کہ پوراپاکستان انکے ساتھ ہے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اپنی جدوجہد سے پاکستان کے وزیر اعظم کو کرپشن پر نا اہل کرایا۔ لہذا اب ہم سب کو عمران خان کو اسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں مقیم پچاس لاکھ کشمیری ملکر الیکشن میں حصہ لیں گے اور عمران خان کو کامیاب کرائیں گے۔ ہمیں عمران خان کی صورت میں ایک نڈر قائد کی ضرورت ہے جو ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکے۔