محرم الحرام میں تمام علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران امن و امان کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،ڈی پی اوعبادت نثار

منگل 26 ستمبر 2017 17:41

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے مہینے کی حرمت سے کسی کو انکار نہیں یہ انتہائی حرمت والا مہینہ ہے تمام علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران امن و امان کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں میری تمام مسالک کے علمائے کرام سے گذارش ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اورکوئی نئی نا پسندیدہ روایت قائم نہ کریں ان خیالات کا اظہار نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے خطاب کے دوران کہی اس موقع پر مولانا توحید الحسن توحیدی، مولانا خادم حسین نقوی کربلائی، مولانا شیر زمان، میر زمان، عبدالمالک علوی، سید محسن رضا نقوی، پیر سعادت علی شاہ چورا شریف، غلام محمد صدیقی، ملک صداقت علی، سردار واجد علی خان، مولانا شیر باز، اقبال خان، مسرت عباس کے علاوہ چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی عبادت نثار نے کہا کہ ضلع اٹک کی سرحدیں خیبر پختونخوا سے ملتی ہیں اس بنا پر اٹک کی سکیورٹی کے لحاظ سے بڑی اہمیت ہے ہمارا دشمن دلیر نہیں ہے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے اسے با ٓسانی شکست دی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انارکی پیدا کرنے والوں کو دور رکھتے ہوئے امن و امان کا پیغام پہنچائیں چھوٹے چھوٹے اختلافات سے نکل کر محبت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکنے سے معاشرے میں امن ہو گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے بھی مختصر خطاب کیا اور کہا کہ یہ تمام علمائے کرام ان سے رابطے میں رہتے ہیں اور اٹک میں تمام مسالک کے اندر بہترین بھائی چارے کی فضا قائم ہے اس موقع پر تمام علمائے کرام نے ڈی پی او کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :