Live Updates

آئین کے دفعہ 62 اور63میں ترمیم کسی صورت بھی نہیں ہونے دی جائے گی، ڈاکٹر بابر اعوان

حکمرانوں کی وجہ سے ملک کو خطرات درپیش ہیں ان خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے فوری طور پر نئے الیکشن کرائے جائیں، رہنما تحریک انصاف

منگل 26 ستمبر 2017 18:32

آئین کے دفعہ 62 اور63میں ترمیم کسی صورت بھی نہیں ہونے دی جائے گی، ڈاکٹر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ آئین کے دفعہ 62 اور63میں ترمیم کسی صورت بھی نہیں ہونے دی جائے گی ،کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کو خطرات درپیش ہیں ان خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے فوری طور پر نئے الیکشن کرائے جائیں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آج الیکشن کمیشن میں نااہل وزیراعظم کی بطور پارٹی صدر نااہلی کے حوالے سے چارکیسز کی سماعت ہوئی ہے ہم نے بطور سربراہ ن لیگ نواز شریف کی ڈس کولیفیکیشن مانگی ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان کے آئین میں قومی صوبائی اسمبلی اور سینیٹر کی اہلیت سے متعلق تمام شرائط درج ہے آئین کے دفعہ باسٹھ اور تریسٹھ میں ترمیم ممکن نہیں ہے ہم نے سینیٹ کو بھی تجویز دی ہے کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے کو دوبارہ دیکھیں انہوں نے کہاکہ ہر عہدے کے لیے اہلیت ہوتی ہے اور قانونی اہلیت کو مدنظر رکھا جاتاہے ایک نااہل شخص کیسے ایم این ایاور ایم پی اے کو سیلیکٹ کر سکتا ہے پاکستان میں اداروں کے خلاف منظم مہم چل رہی ہے یہ مہم ملک کے اندر بھی چل رہی ہے اور باہر بھی چل رہی ہے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ نئے انتخابات کروائے جائیں انہوںنے کہاکہ آئین میں یہ کہیں نہیں لکھا ہے کہ سارا سسٹم فلاپ ہو جائے اور پھر بھی نظام چلنے دیں۔

۔۔۔اعجاز خان
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات