حامد سعید کاظمی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست دیدی

عمرہ کی ادائیگی اور طبی معائنہ کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے استدعا،عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ، سماعت 29 ستمبر تک ملتوی

منگل 26 ستمبر 2017 19:04

حامد سعید کاظمی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے ہائی کورٹ اسلام آباد کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست دے دی ،عمرہ کی ادائیگی اور طبی معائنہ کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے استدعا،عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ، سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ، حامد سعید کاظمی کی طرف سے ایڈووکیٹ مدثر اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دی کہ وہ اپنے طبی معائنے اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لہذا ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے تا کہ وہ بلا رکاوٹ سفر کر سکیں۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کیلئے متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ، فیصلہ اگلی پیشی پر ہونے کا امکان ہے۔