آئی جی خیبر پختونخواہ کا مرادان کا دورہ، محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا

منگل 26 ستمبر 2017 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختون خوا صلاح الدین خان محسود نے ضلع مردان کا دورہ کیا جہاں انہیں مردان ڈویژن میں محرم کی سیکورٹی کے حوالے سے نقشوں اور چارٹوں کے ذریعے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

آئی جی کو سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے تفصیل سے آگاہ کیاگیا اس موقع پر ڈی آئی جی مردان عالم خان شنواری ،ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد ،ڈی پی او نوشہرہ حافظ واحد محمو داور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران بھی موجودتھے ۔

بریفنگ کے دوران آئی جی پی امام بارگاہ کے داخلی اور خارجی راستوں ،محرم کے جلوسوں کے حوالے سے سیکورٹی پلان سے بھی آگاہ کیاگیا آئی جی نے سیکورٹی انتظامات پر اطمینا ن کا اظہار کیا اورہدایات دیں کہ سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اورہر حال میں شہریوں اور محرم کے جلوسوں کی حفاظت کو ممکن بنائیں۔

متعلقہ عنوان :